شاہد آفریدی کے گھر پانچویں بیٹی کی پیدائش ،لالہ نے ننھی کلی کی تصویر بھی شیئر کردی

  • By admin
  • 15.07.2017
  • 0
  • 3683 Views
279 1924903

نامور پاکستانی کرکٹر بوم بوم آفریدی کے ہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش ہو گئی جس پر کرکٹر نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے اپنی دیگر بیٹیوں کے ہمراہ نئے مہمان کی تصویر شیئر کی ۔تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ شاہد آفریدی اپنی پانچویں بیٹی کو ہاتھ میں اٹھائے بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کی دیگر بیٹیاں بھی خوشگوار موڈ میں ہیں ۔تصویر کے ساتھ شاہد آفریدی نے پیغام میں لکھا ”مجھ پر اللہ کی بے پناہ رحمتیں اور برکتیں ہیں ،میری پہلے ہی چار بہت خوبصورت بیٹیاں ہیں اور اب اللہ نے مجھے ایک اور بیٹی سے نوازا ہے،میں اپنے تمام خیر خواہوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہا ہوں“۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *